میر تقی میر میر تقی میر

ماہ صیام آیا ہے قصد اعتکاف اب

ماہ صیام آیا ہے قصد اعتکاف اب جا بیٹھیں میکدے میں مسجد سے اٹھ کے صاف اب مسلم ہیں رفتہ رو کے کافر ہیں خستہ مو کے یہ بیچ سے اٹھے گا کس طور اختلاف اب جو حرف ہیں سو ٹیڑھے خط میں لکھے ہیں شاید اس کے مزاج میں ہے کچھ ہم سے انحراف اب مجرم ٹھہر گئے ہم پھرنے سے ساتھ تیرے بہتر ہے جو رکھے تو اس سے ہمیں معاف اب گو لگ گیا گلے میں مت کھینچ تیغ مجھ پر اپنے گنہ کا میں تو کرتا ہوں اعتراف اب کیا خاک میں ملاکر اپنے تئیں موا ہے پیدا ہو گورمجنوں تو کیجیے طواف اب کھنچتے ہیں جامے خوں میں کن کن کے میر دیکھیں لگتی ہے سرخ اس کے دامن کے تیں سنجاف اب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR