میر تقی میر میر تقی میر

کیا ہے عشق جب سے میں نے اس ترک سپاہی کا

کیا ہے عشق جب سے میں نے اس ترک سپاہی کا پھروں ہوں چور زخمی اس کی تیغ کم نگاہی کا اگر ہم قطعۂ شب سا لیے چہرہ چلے آئے قیامت شور ہو گا حشر کے دن روسیاہی کا ہوا ہے عارفان شہر کو عرفان بھی اوندھا کہ ہر درویش ہے مارا ہوا شوق الٰہی کا ہمیشہ التفات اس کا کسو کے بخت سے ہو گا نہیں شرمندہ میں تو اس کے لطف گاہ گاہی کا برنگ کہربائی شمع اس کا رنگ جھمکے ہے دماغ سیر اس کو کب ہے میرے رنگ کاہی کا بڑھیں گے عہد کے درویش اس سے اور کیا یارو کیا ہے لڑکوں نے دینا انھوں کو تاج شاہی کا خراب احوال کچھ بکتا پھرے ہے دیر و کعبے میں سخن کیا معتبر ہے میر سے واہی تباہی کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR