میر تقی میر میر تقی میر

احوال نہ پوچھو کچھ ہم ظلم رسیدوں کا

احوال نہ پوچھو کچھ ہم ظلم رسیدوں کا کیا حال محبت کے آزار کشیدوں کا دیوانگی عاشق کی سمجھو نہ لباسی ہے صد پارہ جگر بھی ہے ہم جامہ دریدوں کا عاشق ہے دل اپنا تو گل گشت گلستاں میں جدول کے کنارے کے نوباوہ دمیدوں کا ناچار گئے مارے میدان محبت میں پایا نہ گیا چارہ کچھ اس کے شہیدوں کا پتے کے کھڑکنے سے ہوتی ہے ہمیں وحشت کیا طور ہے ہم اپنے سائے سے رمیدوں کا کیا کیا نہ گیا اس بن صبر اور دماغ و دل رونق گئی بشرے سے پھر نور بھی دیدوں کا کرتے ہیں پس از سالے دل شاد گلے لگ کر سو میر وہ ملنا بھی اب ترک ہے عیدوں کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR