میر تقی میر میر تقی میر

ان نے کھینچا ہے مرے ہاتھ سے داماں اپنا

ان نے کھینچا ہے مرے ہاتھ سے داماں اپنا کیا کروں گر نہ کروں چاک گریباں اپنا بارہا جاں لب جاں بخش سے دی جن نے ہمیں دشمن جانی ہوا اب وہی جاناں اپنا خلطے یاد آتے ہیں وے جب کہ بدلتے کپڑے مجھ کو پہناتے تھے رعنائی کا ساماں اپنا کیا ہوئی یکجہتی وہ کہ طرف تھے میرے اب یہ طرفہ ہے کہ منھ کرتے ہیں پنہاں اپنا جس طرح شاخ پراگندہ نظر آتے ہیں بید تھا جنوں میں کبھو سر مو سے پریشاں اپنا مشکلیں سینکڑوں چاہت میں ہمیں آئیں پیش کام ہو دیکھیے کس طور سے آساں اپنا دل فقیری سے نہیں میر کسو کا ناساز خوش ہوا کتنا ہے یہ خانۂ ویراں اپنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR