میر تقی میر میر تقی میر

کیا میر دل شکستہ بھی وحشی مثال تھا

کیا میر دل شکستہ بھی وحشی مثال تھا دنبالہ گرد چشم سیاہ غزال تھا آخر کو خواب مرگ ہمیں جا سے لے گئی جی دیتے تک بھی سر میں اسی کا خیال تھا میں جو کہا کہ دل کو تو تم نے ہرا دیا بولا کہ ذوق اپنا ہمارا ہی مال تھا سرو اس طرف کو جیسے گنہگار تھا کھڑا اودھر جو آب جو کے وہ نازک نہال تھا کیا میرے روزگار کے اہل سخن کی بات ہر ناقص اپنے زعم میں صاحب کمال تھا کیا کیا ہوائیں دیدئہ تر سے نظر پڑیں جب رونے بیٹھ جاتے تھے تب برشکال تھا کہتے تھے ہم تباہ ہے اب حال میر کا دیکھا نہ تم نے اس میں بھلا کچھ بھی حال تھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR