میر تقی میر میر تقی میر

دل رات دن رہے ہے سینے میں عشق ملتا

دل رات دن رہے ہے سینے میں عشق ملتا ہرچند چاہتا ہوں پر جی نہیں سنبھلتا اب تو بدن میں سارے اک پھنک رہی ہے آتش وہ مہ گلے سے لگتا تو یوں جگر نہ جلتا شب ماہ چاردہ تھا کس حسن سے نمایاں ہوتا بڑا تماشا جو یار بھی نکلتا اے رشک شمع گویا تو موم کا بنا ہے مہتاب میں تجھی کو دیکھا ہے یوں پگھلتا تکلیف باغ ہم کو یاروں نے کی وگرنہ گل پھول سے کوئی دم اپنا بھی دل بہلتا رونے کا جوش ویسا آنکھوں کو ہے بعینہ جیسے ہو رود کوئی برسات میں ابلتا کرتا ہے وے سلوک اب جس سے کہ جان جاوے ہم میر یوں نہ مرتے اس پر جو دل نہ چلتا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR