میر تقی میر میر تقی میر

جب گل کہے ہے اپنے تئیں یار کے رو سا

جب گل کہے ہے اپنے تئیں یار کے رُو سا تب آنکھوں تلے میری اترتا ہے لہو سا تحقیق کروں کس سے حقیقت کے نشے کو خضر آب اسے کہتا ہے آتش کہے موسیٰ کیا دور ہے شربت پہ اگر قند کے تھوکے ٹک جن نے ترے شربتی ان ہونٹوں کو چوسا دم لا بہ کریں شیخ رکھیں شملے تو کیا ہے ہونا مگر آسان ہے اس کے سگ کو سا تعبیر جسے کرتے ہیں ہنگامۂ محشر وہ یار کے کوچے کا ہے کچھ شور غلو سا آرائش درویشی بھی اپنی نہیں بے لطف ہے بوریے کا نقش مرے تن پہ اتو سا کب کی ہے حدیث اس سے سخن کرنے کی میں نے کیا میر سے بولے کوئی ہے بیہدہ گو سا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR