میر تقی میر میر تقی میر

جنوں میں ساتھ تھا کل لڑکوں کا لشکر جہاں میں تھا

جنوں میں ساتھ تھا کل لڑکوں کا لشکر جہاں میں تھا چلے آتے تھے چاروں اور سے پتھر جہاں میں تھا تجلی جلوہ اس رشک قمر کا قرب تھا مجھ کو جلے جاتے تھے واں جائے ملک کے پر جہاں میں تھا گلی میں اس کی میری رات کیا آرام سے گذری یہی تھا سنگ بالیں خاک تھی بستر جہاں میں تھا غضب کچھ شور تھا سر میں بلا بے طاقتی جی میں قیامت لحظہ لحظہ تھی مرے دل پر جہاں میں تھا چبھیں تھیں جی میں وے پلکیں لگیں تھیں دل کو وے بھوویں یہی شمشیر چلتی تھی یہی خنجر جہاں میں تھا خیال چشم و روے یار کا بھی طرفہ عالم ہے نظر آیا ہے واں اک عالم دیگر جہاں میں تھا عجب دن میر تھے دیوانگی میں دشت گردی کے سر اوپر سایہ گستر ہوتے تھے کیکر جہاں میں تھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR