میر تقی میر میر تقی میر

میں گلستاں میں آ کے عبث آشیاں کیا

میں گلستاں میں آ کے عبث آشیاں کیا بلبل نے بھی نہ طور گلوں کا بیاں کیا پھر اس کے ابرواں کا خم و تاب ہے وہی تلوار کے تلے بھی مرا امتحاں کیا دوں کس کو دوش دشمن جانی تھی دوستی اس سودے میں صریح میں نقصان جاں کیا گالی ہے حرف یار قلم نے قضا کے ہائے صورت نکالی خوب ولے بدزباں کیا اس جنس خوش کے پیچھے کھپا میں چوائو کیا میں نے کسو کا کیا کیا اپنا زیاں کیا لڑکے جہان آباد کے یک شہر کرتے ناز آجاتے ہیں بغل میں اشارہ جہاں کیا میں منتظر جواب کا نامے کے مر گیا ناچار میر جان کو اودھر رواں کیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR