میر تقی میر میر تقی میر

ضبط کرتے کرتے اب جو لب کو میں نے وا کیا

ضبط کرتے کرتے اب جو لب کو میں نے وا کیا سو بھی رہتا ہوں یہ کہتا ہائے دل نے کیا کیا آنکھ پڑتی تھی تمھارے منھ پہ جب تک چین تھا کیا کیا تم نے کہ مجھ بیتاب سے پردہ کیا گور ہی اس کو جھنکائی عشق جس کے ہاں گیا اس طبیب بدشگوں نے کس کے تیں اچھا کیا دیکھ خبطی مجھ کو رستے بند ہوجاتے ہیں اب عشق نے کیا کوچہ و بازار میں رسوا کیا لوگ دل دیتے سنے تھے میر دے گذرا ہے جی لیک اپنے طور پر ان نے بھی اک سودا کیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR