میر تقی میر میر تقی میر

اعجاز منھ تکے ہے ترے لب کے کام کا

اعجاز منھ تکے ہے ترے لب کے کام کا کیا ذکر یاں مسیح علیہ السلام کا رقعہ ہمیں جو آوے ہے سو تیر میں بندھا کیا دیجیے جواب اجل کے پیام کا کچھ سدھ سنبھالتے ہی رکھی ان نے پگڑی پھیر ممنون میں نہیں ہوں جواب سلام کا منھ دیکھو بدر کا کہ تری روکشی کرے تو یوں ہی نام لے ہے کسو ناتمام کا نوبت ہے اپنی جب سے یہی کوچ کاہے شور بجنا سنا نہیں ہے کبھو یاں مقام کا کنج لب اس کا دیکھ کے خاموش رہ گئے یعنی کہ تھا مقام یہ ختم کلام کا اس رو و مو کے محو کو کیا روزگار سے جلوہ ہی کچھ جدا ہے مرے صبح و شام کا صاحب ہو مار ڈالو مجھے تم وگرنہ کچھ جز عاشقی گناہ نہیں ہے غلام کا کب اقتدا ہو مجھ سے کسو کی سواے میر بندہ ہوں دل سے میں اسی سید امام کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR