میر تقی میر میر تقی میر

کیا رویئے ہمیں کو یوں آن کر کے مارا

کیا رویئے ہمیں کو یوں آن کر کے مارا مہر بت دگر سے طوفان کر کے مارا تربت کا میری لوحہ آئینے سے کرے ہے یعنی کہ ان نے مجھ کو حیران کر کے مارا بیگانہ جان ان نے کیا چوٹ رات کو کی منھ دیکھ دیکھ میرا پہچان کر کے مارا پہلے گلے لگایا پھر دست جور اٹھایا مارا تو ان نے لیکن احسان کر کے مارا اس سست عہد نے کیا کی تھی قسم مجھی سے بہتوں کو ان نے عہد و پیمان کر کے مارا حاضر یراق ہونا کاہے کو چاہیے تھا مجھ بے نوا کو کیا کیا سامان کر کے مارا کہنے لگا کہ شب کو میرے تئیں نشہ تھا مستانہ میر کو میں کیا جان کر کے مارا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR