میر تقی میر میر تقی میر

ان دلبروں سے رابطہ کرنا ہے کام کیا

ان دلبروں سے رابطہ کرنا ہے کام کیا کر اک سلام پوچھنا صاحب کا نام کیا حیرت ہے کھولیں چشم تماشا کہاں کہاں حسن و جمال ویسا ہے اس کا خرام کیا کی اک نگاہ گرم جہاں ان سے مل گئے عاشق کو دلبروں سے سلام و پیام کیا شکر خدا کہ سر نہ فرو لائے ہم کہیں کیا جانیں سجدہ کہتے ہیں کس کو سلام کیا اس کنج لب پہ چپکے ہوئے منھ کو رکھ کے ہم دلچسپ اس مقام میں حرف و کلام کیا جس جاے اس کے چہرے سے کرتے ہیں گفتگو مرآت و ماہ و گل کا ہے اس جا مقام کیا کہتا ہے کون بدر میں نقصان کچھ رہا پر منھ کھلے پہ اس کے ہے ماہ تمام کیا یہ جانوں ہوں کہ دل کو ہے اس رو ومو سے لاگ کیا جانوں پیش آوے ہے اب صبح و شام کیا تسبیح تک تو میر نے رکھا کلال کے وقت نماز اب بھی ہوئے تھے امام کیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR