میر تقی میر میر تقی میر

اب ترک کر لباس توکل ہی کر رہے

اب ترک کر لباس توکل ہی کر رہے جب سے کلاہ سر پہ رکھی در بہ در رہے اس دشت سے غبار ہمارا نہ ٹک اٹھا ہم خانماں خراب نہ جانا کدھر رہے آنے سے اس طرف کے ترے میں نے غش کیا شکوہ بھی اس سے کیجیے جس کو خبر رہے دونوں طرف سے دیدہ درائی نہیں ہے خوب اس چاہ کا ہے لطف جو آپس میں ڈر رہے جب تک ہو خون دل میں جگر میں مژہ ہوں نم تہ کچھ بھی جو نہ ہووے تو کیا چشم تر رہے رہنا گلی میں اس کی نہ جیتے جی ہوسکا ناچار ہوکے واں جو گئے اب سو مر رہے عاشق خراب حال ترے ہیں گرے پڑے جوں لشکر شکستہ پریشاں اتر رہے عیب آدمی کا ہے جو رہے اس دیار میں مطلق جہاں نہ میر رواج ہنر رہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR