میر تقی میر میر تقی میر

ہماری تیری مودت ہے دوست داری ہے

ہماری تیری مودت ہے دوست داری ہے ہزار سابقوں سے سابق ایک یاری ہے گئی وہ نوبت مجنوں کہ نام باجے تھا ہمارا شور جنوں اب ہے اپنی باری ہے کریں تو جاکے گدایانہ اس طرف آواز اگر صدا کوئی پہچانے شرمساری ہے مسافران رہ عشق ہیں شکیب سے چپ وگرنہ حال ہمارا تو اضطراری ہے خرابی حال کی دل خواہ جو تمھارے تھی سو خطرے میں نہیں خاطر ہمیں تمھاری ہے ہمیں ہی عشق میں جینے کا کچھ خیال نہیں وگرنہ سب کے تئیں جان اپنی پیاری ہے نگاہ غور سے کر میر سارے عالم میں کہ ہووے عین حقیقت وہی تو ساری ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR