میر تقی میر میر تقی میر

چلتے ہو تو چمن کو چلیے کہتے ہیں کہ بہاراں ہے

چلتے ہو تو چمن کو چلیے کہتے ہیں کہ بہاراں ہے پات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم باد و باراں ہے رنگ ہوا سے یوں ٹپکے ہے جیسے شراب چواتے ہیں آگے ہو میخانے کے نکلو عہد بادہ گساراں ہے عشق کے میداں داروں میں بھی مرنے کا ہے وصف بہت یعنی مصیبت ایسی اٹھانا کار کارگذاراں ہے دل ہے داغ جگر ہے ٹکڑے آنسو سارے خون ہوئے لوہو پانی ایک کرے یہ عشق لالہ عذاراں ہے کوہکن و مجنوں کی خاطر دشت و کوہ میں ہم نہ گئے عشق میں ہم کو میر نہایت پاس عزت داراں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR