میر تقی میر میر تقی میر

سنو سرگذشت اب ہماری زبانی

سنو سرگذشت اب ہماری زبانی سنی گرچہ جاتی نہیں یہ کہانی بہت نذریں مانیں کہ مانے گا کہنا ولیکن مری بات ہرگز نہ مانی بہت مو پریشاں کھپے اس کے غم میں خدا جانے ہے بید کس کی نشانی گیا بھول جی شیب میں جو ہمارا بہت یاد آئی گئی وہ جوانی توقع نہیں یاں تک آنے کی ان سے اگر لطف مجھ پر کریں مہربانی گری ضبط گریہ سے دل کی عمارت ہوئی چشم تر اس خرابی کی بانی ملا دیتی ہے خاک میں آدمی کو محبت ہے کوئی بلا آسمانی گرامی گہر میر جی تھا ہمارا ولے عشق میں قدر ہم نے نہ جانی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR