میر تقی میر میر تقی میر

مل اہل بصیرت سے کچھ وے ہی دکھا دیں گے

مل اہل بصیرت سے کچھ وے ہی دکھا دیں گے لے خاک کی کوئی چٹکی اکسیر بنا دیں گے پانی کی سی بوندیں تھیں سب اشک نہ میں جانا کپڑوں پہ گریں گے تو وے آگ جلا دیں گے سرگشتہ سا پھرتا ہے کہتے ہیں بیاباں میں گر خضر ملے گا تو ہم راہ بتا دیں گے اے کاش قیامت میں دیویں اسے عاشق کو گر حسن عمل کی واں لوگوں کو جزا دیں گے حاصل کڑی ہونے کا ابرو کی کمان اس کی دیکھیں گے چڑھی جس دم ہم سر کو نوا دیں گے ایدھر نہیں آتا وہ آوے تو تصدق کر جی جامہ اٹھا دیں گے گھر بار لٹا دیں گے معشوقوں کی گرمی بھی اے میر قیامت ہے چھاتی میں گلے لگ کر ٹک آگ لگا دیں گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR