میر تقی میر میر تقی میر

دیر سے ہم کو بھول گئے ہو یاد کرو تو بہتر ہے

دیر سے ہم کو بھول گئے ہو یاد کرو تو بہتر ہے غم حرماں کا کب تک کھینچیں شاد کرو تو بہتر ہے پہنچا ہوں میں دوری سے مرنے کے نزدیک آخر تو قیدحیات سے بندے کو آزاد کرو تو بہتر ہے جو کریے گا حق میں میرے خوبی ہے میری اس ہی میں داد کرو تو بہتر ہے بیداد کرو تو بہتر ہے زخم دامن دار جگر سے جامہ گذاری ہو نہ گئی ظلم نمایاں اب کوئی جو ایجاد کرو تو بہتر ہے عشق میں دم مارا نہ کبھو تم چپکے چپکے میر کھپے لوہو منھ سے مل کر اب فریاد کرو تو بہتر ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR