میر تقی میر میر تقی میر

اے کاش کوئی جاکر کہہ آوے یار سے بھی

اے کاش کوئی جاکر کہہ آوے یار سے بھی یاں کام جا چکا ہے اب اختیار سے بھی تاچند بے دماغی کب تک سخن خشن ہو کوئی تو بات کریے اخلاص پیار سے بھی یک معنی شگفتہ سو رنگ بندھ گئے ہیں الوان گل ہیں ہر سو اب کے بہار سے بھی کیا جیب و آستیں ہی سیلاب خیز ہے یاں دریا بہا کریں ہیں میرے کنار سے بھی باغ وفا سے ہم نے پایا سو پھل یہ پایا سینے میں چاک تر ہے دل اب انار سے بھی راہ اس کی برسوں دیکھی آنکھیں غبار لائیں نکلا نہ کام اپنا اس انتظار سے بھی جان و جہاں سے گذرا میں میر جن کی خاطر بچ کر نکلتے ہیں وے میرے مزار سے بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR