میر تقی میر میر تقی میر

حیرت طلب کو کام نہیں ہے کسو کے ساتھ

حیرت طلب کو کام نہیں ہے کسو کے ساتھ جان عزیز ابھی ہے مری آبرو کے ساتھ یک رنگ آشنا ہیں خرابات ہی کے لوگ سرمیکشوں کے پھوٹتے دیکھے سبو کے ساتھ قمری کا لوہو پانی ہوا ایک عشق میں آتا ہے اس کا خون جگر آب جو کے ساتھ خالی نہیں ہے خواہش دل سے کوئی بشر جاتے ہیں سب جہان سے یک آرزو کے ساتھ دم میں ہے دم جہاں تئیں گرم تلاش ہوں سو پیچ و تاب رہتے ہیں ہر ایک مو کے ساتھ کیا اضطراب عشق سے میں حرف زن ہوں میر منھ تک جگر تو آنے لگا گفتگو کے ساتھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR