میر تقی میر میر تقی میر

وہ گل سا رو سراہوں یا پیچ دار مو کو

وہ گل سا رو سراہوں یا پیچ دار مو کو نرمی بھی کاش دیتا خالق ٹک اس کی خو کو ان گیسوئوں کے حلقے ہیں چشم شوق عاشق وے آنکھیں دیکھتی ہیں حسرت سے اس کے رو کو دم کی کشش سے کوشش معلوم تو ہے لیکن پاتے نہیں ہم اس کی کچھ طرز جستجو کو آلودہ خون دل سے صد حرف منھ پر آئے مرغ چمن نہ سمجھا انداز گفتگو کو دل میر دلبروں سے چاہا کرے ہے کیا کیا کچھ انتہا نہیں ہے عاشق کی آرزو کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR