میر تقی میر میر تقی میر

نہیں ہے تاب تنک تم بھی مت عتاب کرو

نہیں ہے تاب تنک تم بھی مت عتاب کرو نہ گرم ہوکے بہت آگ ہو کے آب کرو تمھارے عکس سے بھی عکس مجھ کو رشک سے ہے نہ دیکھو آئینہ منھ سے مرے حجاب کرو خراب عشق تو سرگشتہ ہوں ہی میں تم بھی پھرا پھرا کے مجھے گلیوں میں خراب کرو کہا تھا تم نے کہ ہر حرف پر ہے بوسۂ لب جو باتیں کی ہیں تو اب قرض کا حساب کرو ہوا ہے اہل مساجد پہ کام ازبس تنگ نہ شب کو جاگتے رہنے کا اضطراب کرو خدا کریم ہے اس کے کرم سے رکھ کر چشم دراز کھینچو کسو میکدے میں خواب کرو جہاں میں دیر نہیں لگتی آنکھیں مندتے میر تمھیں تو چاہیے ہر کام میں شتاب کرو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR