میر تقی میر میر تقی میر

تھکے چارہ جوئی سے اب کیا کریں

تھکے چارہ جوئی سے اب کیا کریں کہو تم سو دل کا مداوا کریں گلستاں میں ہم غنچہ ہیں دیر سے کہاں ہم کو پروا کہ پروا کریں نہیں چاہتا جی کچھ اب سیر ہیں ہوس دل کو ہو تو تمنا کریں بخود جستجو میں نہ اس کی رہے ہم آپھی ہیں گم کس کو پیدا کریں غضب ہے یہ انداز رفتار عشق چلے جائیں جی ہم تماشا کریں بلا شور ہے سر میں ہم کب تلک قیامت کا ہنگامہ برپا کریں کہیں دل کی مرغان گلشن سے کیا یہ بے حوصلہ ہم کو رسوا کریں کھپا عشق کا جوش دل میں بھلا کہ بدنام ہوویں جو سودا کریں برے حال اس کی گلی میں ہیں میر جو اٹھ جائیں واں سے تو اچھا کریں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR