میر تقی میر میر تقی میر

جی مارا بیتابی دل نے اب کچھ اچھا ڈھنگ نہیں

جی مارا بیتابی دل نے اب کچھ اچھا ڈھنگ نہیں رنگ طپیدن کی شوخی سے منھ پر میرے رنگ نہیں وہ جو خرام ناز کرے ہے ٹھوکر دل کو لگتی ہے چوٹ کے اوپر چوٹ پڑے ہے دل ہے میرا سنگ نہیں ہم بھی عالم فقر میں ہیں پر ہم سے جو مانگے کوئی فقیر ایک سوال میں دو عالم دیں اتنے دل کے تنگ نہیں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے ہو گے کیا میرے طور شتابی ہو بیٹھا ہوں کھڑے پائوں میں کچھ چلنے میں تو درنگ نہیں شعرمیر بھی پڑھتا ہے تو اور کسو کا لے کر نام کیوں کر کہیے اس ناداں کو نام سے میرے ننگ نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR