میر تقی میر میر تقی میر

دل کی کچھ تقصیر نہیں ہے آنکھیں اس سے لگ پڑیاں

دل کی کچھ تقصیر نہیں ہے آنکھیں اس سے لگ پڑیاں مار رکھا سو ان نے مجھ کو کس ظالم سے جا لڑیاں ایک نگہ میں مر جاتا ہے عاشق کوچک دل اس کا زہر بھری کیا کام آتی ہیں گو وے آنکھیں ہوں بڑیاں عقدے داغ دل کے شاید دست قدرت کھولے گا ناخن سے تدبیر کے میری کھلتی نہیں یہ گل جھڑیاں نحس تھے کیا وے وقت و ساعت جن میں لگا تھا دل اپنا سال پہر ہے اب تو ہم کو ماہ برابر ہیں گھڑیاں میر بلاے جان رہے ہیں دونوں فراق و وصل اس کے ہجر کی راتیں وہ بھاری تھیں ملنے کے دن کی یہ کڑیاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR