میر تقی میر میر تقی میر

ہم سے اسے نفاق ہوا ہے وفاق میں

ہم سے اسے نفاق ہوا ہے وفاق میں کم اتفاق پڑتے ہیں یہ اتفاق میں شاید کہ جان و تن کی جدائی بھی ہے قریب جی کو ہے اضطراب بہت اب فراق میں عازم پہنچنے کے تھے دل و عرش تک ولے آیا قصور اپنے ہی کچھ اشتیاق میں احراق اپنے قلب کا رونے سے کب گیا پانی کی چار بوندیں ہیں کیا احتراق میں تحصیل علم کرنے سے دیکھا نہ کچھ حصول میں نے کتابیں رکھیں اٹھا گھر کے طاق میں دم ناک میں بقول زناں عاشقوں کے ہیں ہلنا بلا ہے موتی کا اس کے بلاق میں اک نور گرم جلوہ فلک پر ہے ہر سحر کوئی تو ماہ پارہ ہے میر اس رواق میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR