میر تقی میر میر تقی میر

تجا ہے حیرت عشقی سے گفتگو کو ہم

تجا ہے حیرت عشقی سے گفتگو کو ہم خموش دیکھتے رہتے ہیں اس کے رو کو ہم اگرچہ وصل ہے پر ہیں طلب میں سرگرداں پہ وہم کار ہی جاتے ہیں جستجو کو ہم اب اپنی جان سے ہیں تنگ دم رکا ہے بہت ملا ہی دیں گے تری تیغ سے گلو کو ہم جلا کے خاک کرے وہ کہ رہ کے داغ کرے لگا دیں آگ سے کیا اپنی گرم خو کو ہم مرید پیر خرابات یوں نہ ہوتے میر سمجھتے عارف اگر اور بھی کسو کو ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR