میر تقی میر میر تقی میر

ایک آدھ دن سنوگے سنّا کے رہ گئے ہم

ایک آدھ دن سنوگے سنّا کے رہ گئے ہم کانپا کرے ہے جی سو ٹھہرا کے رہ گئے ہم واشد ہوئی سو اپنی پژمردگی سے بدتر موسم گئے کے گل سے مرجھا کے رہ گئے ہم پرداغ دل کو لے کر آخر کیا کنارہ اس باغ سے گلی میں جا جا کے رہ گئے ہم سوز دروں نے ہم کو پردے میں مار رکھا جوں شمع آپ ہی کو کھا کھا کے رہ گئے ہم حیرت سے عاشقی کی پوچھا تھا دوستوں نے کہہ سکتے کچھ تو کہتے شرما کے رہ گئے ہم اے وائے دل گئے پر جی بھی گیا ہمارا یعنی کہ میر برسوں پچھتا کے رہ گئے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR