میر تقی میر میر تقی میر

پوشاک تنگ پہنے بارے کہاں چلے تم

پوشاک تنگ پہنے بارے کہاں چلے تم ہے آج عید صاحب میرے لگے گلے تم اس نازکی سے گذرے کس کے خیال میں شب مرجھائے پھول سے ہو جو کچھ ملے دلے تم کیا ظلم ہے کہ کھینچے شمشیر وہ کہے ہے آزردہ ہوں گا پھر میں جاگہ سے جو ہلے تم کم پائی اس قدر ہے منزل ہے دور اتنی طے کس طرح کروگے یارو یہ مرحلے تم اکثر نڈھال ہیں ہم پر یوں نہیں وہ کہتا کیا ہے کہ جاتے ہو گے کچھ اتنے ہی ڈھلے تم یہ جانتے نہ تھے ہم ایسے برے ہوئے ہو ہونٹوں پہ جان آئی تم بن گئے بھلے تم قربانی اس کی ٹھہری پر یہ طرح نہ چھوڑی تکتے ہو میر اودھر تلوار کے تلے تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR