میر تقی میر میر تقی میر

آج ہمارا سر پھرتا ہے باتیں جتنی سب موقوف

آج ہمارا سر پھرتا ہے باتیں جتنی سب موقوف حرف و سخن جو بایک دیگر رہتے تھے سو اب موقوف کس کو دماغ رہا ہے یاں آٹھ پہر کی منت کا ربط اخلاص سے دن گذرے ہے خلطہ اس سے سب موقوف اس کی گلی میں آمد و شد کی گھات ہی میں ہم رہتے تھے اب جو شکستہ پا ہو بیٹھے ڈھب کرنے کے ڈھب موقوف وہ جو مانع ہو تو کیا ہے شوق کمال کو پہنچا ہے وقفہ ہو گا تب ملنے میں ہم بھی کریں گے جب موقوف حلقے پڑے ہیں چشم تر میں سوکھے ایسے تم نہ رہے رونا کڑھنا عشق میں اس کے میر کروگے کب موقوف

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR