میر تقی میر میر تقی میر

رہتے ہیں بہت دل کے ہم آزار سے ناخوش

رہتے ہیں بہت دل کے ہم آزار سے ناخوش بستر پہ گرے رہتے ہیں بیمار سے ناخوش جانا جو مقرر ہے مرا دار فنا سے اس بستی کے میں ہوں در و دیوار سے ناخوش ہمواری سے ہیں نرم و خشن ایک سے دونوں خوش ہیں نہ گل تر سے نہ ہم خار سے ناخوش سررشتۂ دل بند نہیں زلف و کمر میں کیا جانیے ہم کس لیے ہیں یار سے ناخوش ہے عشق میں صحبت مری خوباں کی عجب کچھ اقرار سے بیزار ہیں انکار سے ناخوش خوش رہتے ہیں احباب بہم ربط کیے سے رہتے ہو تمھیں ایک مرے پیار سے ناخوش اک بات کا بھی لوگوں میں پھپّٹ اسے کرنا ہم ہیں گے بہت میر کے بستار سے ناخوش

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR