میر تقی میر میر تقی میر

اس کا خیال آوے ہے عیار کی روش

اس کا خیال آوے ہے عیار کی روش کچھ اس کی ہم نے پائی نہ رفتار کی روش کیا چال ہے گی زہر بھری روزگار کی سب اس گزندے کی ہے سیہ مار کی روش وہ رفت و خیز گرم تو مدت سے ہوچکی رہتے ہیں اب گرے پڑے بیمار کی روش جاتے ہیں رنگ و بوے گل و آب جو چلے آئی نہ خوش ہمیں تو یہ گلزار کی روش مائل ہوا ہے سرو گلستاں کا دل بہت کچھ آگئی تھی اس میں قد یار کی روش زندان میں جہاں کے بہت ہیں خراب حال کرتے ہیں ہم معاش گنہگار کی روش یوں سر بکھیرے عشق میں پھرتے نہیں ہیں میر اظہار بھی کریں ہیں تو اظہار کی روش

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR