میر تقی میر میر تقی میر

حال برا ہے تم کو ہم سے اتنی غفلت کیا ہے آج

حال برا ہے تم کو ہم سے اتنی غفلت کیا ہے آج کوئی گھڑی تو پاس رہو یاں پہروں فرصت کیا ہے آج سامنے ہے وہ آئینہ پر آنکھ نہیں کھل سکتی ہے دل تنگی سے رکے ہے دم کیا کہیے صورت کیا ہے آج فرق و تیغ جٹے رہتے ہیں جب سے دل کی لاگ لگی اس ظالم بے رحم کی میری ایسی صحبت کیا ہے آج شیشہ صراحی ساغر و مینا سب کل تک بھی حاضر تھے کوے بادہ فروشاں میں یہ میری حرمت کیا ہے آج میر کھڑے اک ساعت ہی میں غش تم کرنے لگتے ہو تاب نہیں کیا ضعف ہے دل میں جی بے طاقت کیا ہے آج

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR