میر تقی میر میر تقی میر

کرتا ہے گرچہ یاروں سے وہ ٹیڑھی بانکی بات

کرتا ہے گرچہ یاروں سے وہ ٹیڑھی بانکی بات پر کیا ہی دل کو لگتی ہے اس بد زباں کی بات تھی بحر کی سی لہر کہ آئی چلی گئی پہنچی ہے اس سرے تئیں طبع رواں کی بات اب تو وفا و مہر کا مذکور ہی نہیں تم کس سمیں کی کہتے ہو ہے یہ کہاں کی بات مرغ اسیر کہتے تھے کس حسرتوں سے ہائے ہم بھی کبھی سنیں گے گلوں کے دہاں کی بات شب باش ان نے کہتے ہیں آنے کہا ہے میر دن اچھے ہوں تو یہ بھی ہو اس مہرباں کی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR