میر تقی میر میر تقی میر

دل نے کام کیے ہیں ضائع دلبر ہے دل خواہ بہت

دل نے کام کیے ہیں ضائع دلبر ہے دل خواہ بہت قدر بہت ہی کم ہے دل کی پر دل میں ہے چاہ بہت راہ کی بات سنی بھی ہے تو جانا حرف غریب اس کو خوبی پر اپنی حسن پر اپنے پھرتا ہے گمراہ بہت حیرانی ہے کیونکر ہووے نسبت اپنی اس سے درست بندہ تو ہے عاجز عاجز اس کو غرور اللہ بہت شوق کا خط طومار ہوا تھا ہاتھ میں لے کر کھولا جب کہنے لگا کیا کرنے لکھے ہے اب تو نامہ سیاہ بہت سب کہتے ہیں روے توجہ ایدھر کرنے کہتا تھا شاید یوں بھی ظاہر ہووے ہے تو سہی افواہ بہت اب تو پیر ہی حضرت ہوکر ایک کنارے بیٹھے ہیں جب تھی جوانی تب تو ہم بھی جاتے تھے درگاہ بہت کیا گذری ہے جی پہ تمھارے ہم سے تو کچھ میر کہو آنے لگی ہے درد و الم سے صاحب لب پر آہ بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR