میر تقی میر میر تقی میر

جب سے آنکھیں لگی ہیں ہماری نیند نہیں آتی ہے رات

جب سے آنکھیں لگی ہیں ہماری نیند نہیں آتی ہے رات تکتے راہ رہے ہیں دن کو آنکھوں میں جاتی ہے رات سخت ہیں کیا ایام جدائی دشواری سے کٹتے ہیں دن دیواروں سے سرماروں ہوں پتھر ہے چھاتی ہے رات جوں توں ہجر کے غم میں اس کے شام و سحر ہم کرتے ہیں ورنہ کسے دن خوش آتا ہے کس کے تئیں بھاتی ہے رات رات کو جس میں چین سے سوویں سو تو اس کی جدائی میں شمع نمط جلتے رہتے ہیں اور ہمیں کھاتی ہے رات روز و شب کی اپنی معیشت نقل کریں کیا تم سے میر دن کو قیامت جی پہ رہے ہے سر پہ بلا لاتی ہے رات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR