میر تقی میر میر تقی میر

کیا کریں تدبیر دل مقدور سے باہر ہے اب

کیا کریں تدبیر دل مقدور سے باہر ہے اب ناامید اس زندگانی کرنے سے اکثر ہے اب جن دنوں ہم کافروں سے ربط تھا وے ہوچکے وہ بت بے مہر اپنی اور سے پتھر ہے اب دور تک رسوا ہوا ہوں شہروں شہروں ملک ملک میرے شعر و شاعری کا تذکرہ گھر گھر ہے اب وہ طبیعت ہی نہیں ہے میری اے مشفق طبیب کر دوا جو طبع میں آوے تری بہتر ہے اب بے خود اس مست ادا و ناز بن رہتے ہیں ہم عالم اپنا دیکھیے تو عالم دیگر ہے اب وہ سپاہی پیشہ لوگوں ہی میں رہتا ہے گھرا گرد پیش اس دشمن احباب کے لشکر ہے اب گفتگو انسان سے محشر میں ہے یعنی کہ میر سارا ہنگامہ قیامت کا مرے سر پر ہے اب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR