میر تقی میر میر تقی میر

ہم کوے مغاں میں تھے ماہ رمضاں آیا

ہم کوے مغاں میں تھے ماہ رمضاں آیا صدشکر کہ مستی میں جانا نہ کہاں آیا گو قدر محبت میں تھی سہل مری لیکن سستا جو بکا میں تو مجھ کو بھی گراں آیا رسم اٹھ گئی دنیا سے اک بار مروت کی کیا لوگ زمیں پر ہیں کیسا یہ سماں آیا یہ نفع ہوا نقصاں چاہت میں کیا جی کا کی ایک نگہ ان نے سو جی کا زیاں آیا بلبل بھی تو نالاں تھی پر سارے گلستاں میں اک آگ پھنکی میں جب سرگرم فغاں آیا طائر کی بھی رہتی ہے پھر جان چمن ہی میں گل آئے جہاں وہ بھی جوں آب رواں آیا خلوت ہی رہا کی ہے مجلس میں تو یوں اس کی ہوتا ہے جہاں یک جا میں میر جہاں آیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR