میر تقی میر میر تقی میر

اوصاف مو کے شعر سے الجھائو پڑ گیا

اوصاف مو کے شعر سے الجھائو پڑ گیا دانتوں کو سلک در جو کہا میں سو لڑ گیا جیتے جی یہ ملا نہ رہا سو رہا غریب جو دل شکستہ ساتھ سے اس کے بچھڑ گیا کیا اس کے دل جلے کی تمامی میں دیر ہو جیسے چراغ صبح شتابی نبڑ گیا فرہاد پہلوان محبت پہاڑ تھا بے طاقتی جو دل نے بہت کی پچھڑ گیا گل رنگ رنگ شاخ سے نکلا بہار میں آنکھیں سی کھل گئی ہیں جو مرجھا کے جھڑ گیا یاں حادثے کی بائو سے ہر اک شجر حجر کیسا ہی پائدار تھا آخر اکھڑ گیا شرماوے سرو ہووے اگر آدمی روش وصف اس کے قد کا میر سے سن کر اکڑ گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR