میر تقی میر میر تقی میر

اے کاش مرے سر پر اک بار وہ آجاتا

اے کاش مرے سر پر اک بار وہ آجاتا ٹھہرائو سا ہو جاتا یوں جی نہ چلا جاتا تب تک ہی تحمل ہے جب تک نہیں آتا وہ اس رستے نکلتا تو ہم سے نہ رہا جاتا اک آگ لگا دی ہے چھاتی میں جدائی نے وہ مہ گلے لگتا تو یوں دل نہ جلا جاتا یا لاگ کی وے باتیں یا ایسی ہے بیزاری وہ جو نہ لگا لیتا تو میں نہ لگا جاتا کیا نور کا بکّا ہے چہرہ کہ شب مہ میں منھ کھولے جو سو رہتا تو ماہ چھپا جاتا اس شوق نے دل کے بھی کیا بات بڑھائی تھی رقعہ اسے لکھتے تو طومار لکھا جاتا یہ ہمدمی کا دعویٰ اس کے لب خنداں سے بس کچھ نہ چلا ورنہ پستے کو چبا جاتا اب تو نہ رہا وہ بھی طاقت گئی سب دل کی جو حال کبھو اپنا میں تم کو سنا جاتا وسواس نہ کرتا تھا مر جانے سے ہجراں میں تھا میر تو ایسا بھی دل جی سے اٹھا جاتا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR