میر تقی میر میر تقی میر

جس کو ہوا ہے اس صنم بے وفا سے ربط

جس کو ہوا ہے اس صنم بے وفا سے ربط اس کو خدا ہی ہووے تو ہو کچھ خدا سے ربط گل ہو کے برگ برگ ہوئے پھر ہوا ہوئے رکھتے ہیں اس چمن کے جو غنچے صبا سے ربط زنہار پشت پا سے نہیں اٹھتی اس کی آنکھ اس چشم شرمگیں کو بہت ہے حیا سے ربط شاید اسی کے ہاتھ میں دامن ہو یار کا ہو جس ستم رسیدہ کو دست دعا سے ربط کرتی ہے آدمی کو دنی صحبت فقیر اچھا نہیں ہے میر سے بے تہ گدا سے ربط

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR