میر تقی میر میر تقی میر

رکھتا ہے دل کنار میں صدپارہ دردمند

رکھتا ہے دل کنار میں صدپارہ دردمند ہر پارہ اس کا پاتے ہیں آوارہ دردمند تسکین اپنے دل کی جو پاتا نہیں کہیں جز صبر اور کیا کرے بے چارہ دردمند اسلامی کفری کوئی ہو ہے شرط درد عشق دونوں طریق میں نہیں ناکارہ دردمند قابل ہوئی ہیں سیر کے چشمان خوں فشاں دیکھیں ہیں آنکھوں لوہو کا فوارہ دردمند کیا کام اس کو یاں کے نشیب و فراز سے رکھتا ہے پاؤں دیکھ کے ہموارہ دردمند اس کارواں سراے کے ہیں لوگ رفتنی حسرت سے ان کا کرتے ہیں نظارہ دردمند سو بار حوصلے سے اگر رنج کش ہو میر پھر فرط غم سے مر رہے یک بارہ دردمند

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR