میر تقی میر میر تقی میر

چپکے کھڑا ٹکڑے ہوتا ہوں ساری ہے الفت کی بات

چپکے کھڑا ٹکڑے ہوتا ہوں ساری ہے الفت کی بات تیغ نے اس کی کیا ہے قسمت یہ بھی ہے قسمت کی بات جان مسافر ہو جائے گی لب پر ہے موقوف آہ سب کچھ کہیو جاتے ہوئے تم مت کہیو رخصت کی بات کہہ کے فسانہ عشق و وفا کا لوگ محبت کرتے تھے اب وہ ناز کہانی ان کی گویا ہے مدت کی بات درد و غم کی گرفتاری سے مہلت ہو تو کچھ کہیے حرف زدن اشعار شعاری یہ سب ہے فرصت کی بات کس کو دماغ جواب رہا ہے ضعف سے اب خاموش رہے پہروں بکتا نصیحت گر سے میر یہ ہے طاقت کی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR