میر تقی میر میر تقی میر

باد صبا نے اہل چمن میں اس چہرے کی چلائی بات

باد صبا نے اہل چمن میں اس چہرے کی چلائی بات اس لب و لہجے پر بلبل کو اس کے آگے نہ آئی بات دور تلک قاصد کے پیچھے کچھ کہتا میں جاتا تھا شوق ستم کش ظالم نے کیا رفتہ رفتہ بڑھائی بات آگ ہوا آتے ہی میرے لال آنکھیں کر گھور رہا کیا جانوں سرگوشی میں کیا غیر نے اس سے لگائی بات لعل کو نسبت ان ہونٹوں سے دینا سب کا تصنع تھا کچھ بن آئی جب نہ کسو سے تب یہ ایک بنائی بات غیر سے کچھ کچھ کہتا تھا سو سامنے سے میر آیا میں پھیر لیا منھ میری طرف سے یعنی مجھ سے چھپائی بات

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR