میر تقی میر میر تقی میر

کاوش سے ان پلکوں کی رہتی ہے خلش سی جگر میں اب

کاوش سے ان پلکوں کی رہتی ہے خلش سی جگر میں اب سیدھی نظر جو اس کی نہیں ہے یاس ہے اپنی نظر میں اب موسم گل کا شاید آیا داغ جنوں کے سیاہ ہوئے دل کھنچتا ہے جانب صحرا جی نہیں لگتا گھر میں اب نقش نہیں پانی میں ابھرتا یہ تو کوئی اچنبھا ہے صورت خوب اس کی ہے پھرتی اکثر چشم تر میں اب ایک جگہ پر جیسے بھنور ہیں لیکن چکر رہتا ہے یعنی وطن دریا ہے اس میں چار طرف ہیں سفر میں اب حسرت نے ملنے کی آیا میر تمھارا خون پیا تیغ و تبر اس ترک بچے ظالم کی نہیں ہے کمر میں اب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR