میر تقی میر میر تقی میر

عشق و جنوں کی کیا اب تدبیر ہے مناسب

عشق و جنوں کی کیا اب تدبیر ہے مناسب زنجیر ہے مناسب شمشیر ہے مناسب دوری شعلہ خویاں آخر جلا رکھے گی صحبت جو ایسی ہووے درگیر ہے مناسب جلدی نہ قتل میں کر پچھتاوے گا بہت تو خوں ریزی میں ہماری تاخیر ہے مناسب رسواے شہر ہونا عزت ہے عاشقی میں احوال کی ہمارے تشہیر ہے مناسب دل کی خرابی کے تو درپے ہے اے صنم کیوں اس خانۂ خدا کی تعمیر ہے مناسب شب اس کو میں نے دیکھا سوتے بغل میں اپنی اس خواب کی نہ کرنی تعبیر ہے مناسب رحم آشنا کسو کو اس بستی میں نہ پایا اسلامیوں کی یاں کے تکفیر ہے مناسب ہے سرگذشت اپنی ننوشتنی ہی بہتر گذری سو گذری کیا اب تحریر ہے مناسب دنیا میں کوئی پھر پھر آیا نہیں ہے صاحب اک بار تم کو مرنا اے میر ہے مناسب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR