میر تقی میر میر تقی میر

ایک نہ خواہش بر آئی تا جی کا غبار نکل جاتا

ایک نہ خواہش بر آئی تا جی کا غبار نکل جاتا کاشکے آہوچشم اپنا آنکھوں کو پائوں سے مل جاتا آتش دل کی لپٹوں کا ہے یارو کچھ عالم ہی جدا لائحہ کوئی کھینچتا سر تو سارا عالم جل جاتا نعرہ کرنا عاشق کا ہے ساتھ اک ہیبت کے یعنی سن آواز اس شیرنر کی سیل بلا سے دہل جاتا اہل زمیں تو کیا ہیں ان کا سہل تھا راہ سے لے جانا چرخ پہ ہوتا وہ جو چھلاوا خیل ملک کو چھل جاتا کشتی زبردستوں کی اس سے پاک ہوئی تو کیا ہے عجب رستم سامنے ہوجاتا تو راہ بچا کر ٹل جاتا غم سے ہو گر زرد سراسر صورت ساری خزاں کی سی آن نکلتے سوے چمن تو رنگ ہوا کا بدل جاتا ڈھلتے ڈھلتے ضعف سے آئے میر سو ان نے منھ پھیرا یاقوتی سے بوسۂ لب کی جی شاید کہ سنبھل جاتا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR