میر تقی میر میر تقی میر

اب یاں سے ہم اٹھ جائیں گے خلق خدا ملک خدا

اب یاں سے ہم اٹھ جائیں گے خلق خدا ملک خدا ہرگز نہ ایدھر آئیں گے خلق خدا ملک خدا مطلب اگر یاں گم ہوا اندیشے کی جاگہ نہیں جاکر کہیں کچھ پائیں گے خلق خدا ملک خدا دل میں نہ جانے یہ کوئی ہم کھانے کو دیں ہیں انھیں جو ہے مقدر کھائیں گے خلق خدا ملک خدا گو لکھنؤ ویراں ہوا ہم اور آبادی میں جا مقسوم اپنا لائیں گے خلق خدا ملک خدا اب دی پری گذری گئی ہم آجکل بے خانماں کیا غیر ازیں ٹھہرائیں گے خلق خدا ملک خدا اس بستی سے اٹھ جائیں گے درویشوں کی کیا مشورت وے بھی یہی فرمائیں گے خلق خدا ملک خدا تو میر ہووے گا جہاں امرقضا کے تابعاں روزی تجھے پہنچائیں گے خلق خدا ملک خدا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR