میر تقی میر میر تقی میر

آج ہمارا دل تڑپے ہے کوئی ادھر سے آوے گا

آج ہمارا دل تڑپے ہے کوئی ادھر سے آوے گا یا کہ نوشتہ ان ہاتھوں کا قاصد ہم تک لاوے گا ہم نہیں لکھتے اس لیے اس کو شوخ بہت ہے وہ لڑکا خط کا کاغذ بادی کرے گا بائو کا رخ بتلاوے گا رنج بہت کھینچے تھے ہم نے طاقت جی کی تمام ہوئی اپنے کیے پر یاد رہے یہ وہ بھی بہت پچھتاوے گا اندھے سے ہم چاہ میں اس کی گو اے ناصح پھرتے ہیں سوجھتا بھی کچھ کر آئیں گے کیا تو ہم کو سجھاوے گا عاشق ہووے وہ بھی یارب تا کچھ اس سے کہا جاوے یعنی حال سنے گا دل سے دل جو کسی سے لگاوے گا عاشق کی دلجوئی کی بھی راہ و رسم سے واقف رہ ہو جو ایسا گم شدہ اپنا اس کو نہ تو پھر پاوے گا آنکھیں موندے یہ دلبر جو سوتے رہیں تو بہتر ہے چشمک کرنا ایک انھوں کا سو سو فتنے جگاوے گا کیا صورت ہے کیا قامت ہے دست و پاکیا نازک ہیں ایسے پتلے منھ دیکھو جو کوئی کلال بناوے گا چتون بے ڈھب آنکھیں پھریں ہیں پلکوں سے بھی نظر چھوٹی عشق ابھی کیا جانیے ہم کو کیا کیا میر دکھاوے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR